سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے غلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے کئی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں جن میں علی زیدی، عمران اسماعیل، فردوس عاشق اعوان، عندلیب عباس اور دیگر شامل ہیں۔