• news

ڈالر52 پیسے، سونا تولہ900 روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کے اضافے سے 280.95 روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کی تیزی سے 282.50 روپے سے بڑھ کر 283 روپے ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صراف جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافہ سے 2لاکھ 13 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن