شاہین آفریدی نے ثقلین مشتاق کا 26سالہ ریکارڈ توڑدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے ثقلین مشتاق کا کم ترین میچز میں 100 وکٹوں کا 26 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2023ءمیں بنگلہ دیش کیخلاف کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں شاہین آفریدی نے بنگالی اوپنر تنزید حسین کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرکے ون ڈے کرکٹ میں 51 میچز میں 23.05 کی اوسط سے 100 وکٹیں مکمل کیں،۔ ثقلین مشتاق 53 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد ملکی ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔شاہین آفریدی کم ترین میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے مچل سٹارک پاس تھا جنہوں نے 52 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ، شین بونڈ اور مستفیض الرحمان 54،54 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔اس سے قبل شاہین آفریدی سابق باو¿لر محمد عامر کو پیچھے چھوڑ کر وسیم اکرم کے بعد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ بین الاقوامی وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر بن گئے۔23 سالہ نوجوان پیسر نے 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کےخلاف ورلڈ کپ کے 18ویں میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔