جیمز اینڈ جیولری کے تین فیڈرل ادارے ٹیوٹا پنجاب کے حوالے
لاہور( کامر س رپورٹر)پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے تین ادارے ٹیوٹا پنجاب کو دے دئیے گئے۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد ٹیوٹا سیکریرٹریٹ لاہور میں ہوا۔معاہدے پر چئیرمین ٹیوٹا برگیڈئیر (ر) محمد ساجد کھوکھر ستارہ امتیاز ملٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی جے ڈی سی سجاد اظہر نے دستخط کئیے۔معاہدے کی رو سے جی جے ٹی ایم سی لاہور ، سرگودھا اور اے ایچ ایم سی لاہور ٹیوٹا پنجاب کے حوالے کیے گئے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ٹیوٹا برگیڈئیر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے کہا کہ جیمز اینڈ جیولری ٹیوٹا پنجاب میں ایک نئے ٹریڈ کا اضافہ ہے۔اس کو ماڈرن لائنز پر چلایا جائے گا۔