ایوان بابا فرید پاکپتن شریف میں خصوصی لنگر تقسیم ہوگا
زیب سجادہ دیوان احمد مسعود چشتی
زیب سجادہ درگاہ حضرت شیخ العالم، بابا فرید الدین گنج شکر دیوان احمد مسعود چشتی نے نوائے وقت کو بتایا کہ حضرت بابا صاحب دہلی کے محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے مرشد ہیں اور ان کے سالانہ عرس مبارک پر درگاہ شریف پر16-17 ربیع الثانی صبح گیارہ بجے اور بعد نماز عشاءقرآن خوانی، ختم خواجہ خواجگان، لنگر اور تبرک تقسیم ہوگا۔ لنگر کا خصوصی اہتمام ان کے ڈیرہ ایوان بابا فرید نشست گاہ دیوان احمد مسعود چشتی پر ہوگا۔ دیوان احمد مسعود چشتی نے بتایا کہ اس موقع پر دیگر شہروں سے بھی مشائخ، عظام، علماءکرام اور زائرین بڑی تعداد میں ان محافل میں شرکت کرتے اور اپنی حاجات پیش کرتے ہیں۔