دہشتگردی سے مہاجرین کی واپسی سبوتاژ، پاکستان، افغانستان تعلقات بگاڑنے کا منصوبہ بے نقاب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھنا¶نا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک دشمن قوتیں افغان باشندوں کی واپسی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں۔ افغان باشندوں کیلئے قائم کیمپس یا نقل و حرکت کے دوران شرانگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چمن اور سپن بولدک میں پرتشدد احتجاج سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ ہے۔ شرپسند عناصر کو ایسی ویڈیو اور تصاویر بنانے کا کہا گیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں کی افغان باشندوں سے زور زبردستی کرتے دکھایا جائے۔ مذموم عناصر کو عورتوں، بچوں کو بالخصوص ان تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کا کہا گیا تاکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے۔ فائرنگ کروانے کا مقصد فوری انتشار پھیلانا ہے۔ منصوبے کا مقصد انخلاءکا عمل سبوتاژ کرکے پاکستان افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھانا ہے اور باہمی تعلقات بگاڑنا ہے۔