بی اے پی کے سابق ارکان پارلیمنٹ کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بی اے پی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق سے بی اے پی سابق وزراءاور رہنما¶ں نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی کوئٹہ آمد پر شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ ملاقات کرنے والوں میں سردارعبدالرحمٰن کھیتران ‘ محمد خان لہڑی‘ مسعود لونی‘ نور محمد دومڑ‘ ڈاکٹر بابر‘ غفور لہڑی سمیت دیگر شامل تھے۔