• news

سینٹ میں اعظم سواتی کی جگہ علی ظفر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر 

 اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔ تحریک انصاف نے سنیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان سنیٹرعلی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ سنیٹ سیکرٹریٹ نے سنیٹرعلی ظفر کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا سرکلر جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سنیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن