• news

آئین سب کیلئے مقدس دستاویز: زرداری، بلاول

لاہور‘ اسلام آباد‘کراچی (نیوز رپورٹر+خبر نگارخصوصی+نمائندہ خصوصی این این آئی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے صدر شہزاد شوکت سیکرٹری علی عمران سمیت تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری کی طرف سے عاصمہ جہانگیر گروپ کا انتخابات عاصمہ جہانگیر کی خدمات کا اعتراف ہے۔ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نئے منتخب عہدیداروں کے نام پیغام میں کہا کہ آئین ہم سب کے لئے مقدس دستاویز ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران سید اور دیگرتمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بلاول ہاﺅس میڈیا سیل سے جاری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہ نیتی پیغام میں کہا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہر سال مقررہ وقت پر الیکشن ہونا جمہوری اقدار کی پاسداری اور مضبوط اداراتی نظام کی دلیل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی قوم کو پہلا متفقہ آئین دینے والی جماعت ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلاء کا روشن کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران اور دیگر عہدیداران کو پرخلوص تمناﺅں اور اپنے صادق جذبوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ووٹ اور جمہوری روایات کا تسلسل بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شاندار کریڈٹ ہے اور اس مرتبہ بار کے معزز اراکین نے اپنے ووٹ سے منفی طرز سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ زرداری سے علماءاو رکارکنوں سے ملاقات کی زرداری نے علماءکارکنوں سے انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن