بغاوت‘ اشتعال انگیز تقاریر‘ کیپٹن (ر) صفدر گوجرانوالہ کے مقدمہ میں بھی بری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لےگ (ن) کے مرکزی رہنما کےپٹن (ر) صفدر کو بغاوت اور اداروں کےخلاف اشتعال انگےز تقارےر کے مقدمہ مےں جوڈےشل مجسٹرےٹ فےصل الاسلام نے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردےا، دریں اثناءاحاطہ عدالت مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اس کیس میں ہم پر بڑی بڑی دفعات لگائی گئی تھیں۔ اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے پیچھے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے کیونکہ اس کیس کا مقصد میاں نواز شریف پر پریشر ڈالنا تھا، یہ ایک سیاسی مقدمہ تھاجو اپنے انجام کو پہنچ گیا اور عدالتوں نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کا جنازہ کوئی محب وطن پاکستانی نہیں پڑھے گا۔