یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت: ڈپٹی چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (خبر نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے مابین پارلیمانی تعلقات اور وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان زراعت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں ڈنمارک کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ یورپی ممالک انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا فوری حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔