• news

جیت ہماری ہو گی‘ مسجد اقصیٰ میں ایک دن پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے: فلسطینی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں ایک دن پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے میں ہوئی۔ فلسطینی سفیر کا کہنا تھاکہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ بربریت کی مثال ہے۔ پانی پہنچانے کی بھی اجازت نہیں، 25 دن سے غزہ جنگ کی زد میں ہے۔ تقریباً 4 ہزار بچے شہید ہو چکے۔ جدید اسلحے سے غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت و عوام کا شکریہ جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مشکل وقت میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جیت جلد فلسطین کی ہوگی، پاکستانیوں کو ایک دن فلسطین آنے کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لیے آواز اٹھاتے رہنا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن