اسرائیل کے غزہ میں بڑے پیمانے پر حملے ثالثی کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں : قطر
دوحہ (اے پی پی) قطر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں بڑے پیمانے پر حملے ثالثی کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق قطر نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ محصور غزہ کی پٹی پر جاری بڑے پیمانے پر فوجی حملے ثالثی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے۔