اسرائیل فلسطین جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے پر مشتعل ہجوم نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ کو گھیر لیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق بیان پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمرکو ہجوم نے گھیر لیا۔ ہجوم کی جانب سے بچوں اور عورتوں کے بے دریغ قتل عام کے باوجود جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے پر شدید نعرے بازی کی گئی اور کہا کہ کیئر اسٹارمر تم خود کو چھپا نہیں سکتے۔