بھارت ، سودی قرض سے تنگ شخص بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہوگےا
لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور لاچار قرض دار باپ کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45 سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس سٹینڈ پر بیٹا برائے فروخت کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین کھڑا ہے، بینر پر درج ہے کہ ”میرا بیٹا برائے فروخت“ ہے۔ رپورٹ کے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کیلئے چندرا پال نامی شخص سے پچاس ہزار روپے سود پر ادھار لئے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ حتی کہ وہ اس سے پہلے تک چندرا پال کو 6 لاکھ روپے ادا کر چکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کر رہا ہے۔