• news

90 روز میں انتخابات‘ پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ درخواست سپریم کورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا معاملے پر پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے‘ جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 224(2) کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کے باوجود پنجاب میں انتخابات کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں ابھی تک گورنر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی ہے کہ آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔ سپریم کورٹ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کی تاریخ بھی مقرر کرے۔ عدالت عظمٰی الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ٹائم فریم میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن