پی آئی اے نجکاری قیمتی اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسے ادارے دھرتی ماں کے زیور ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری دراصل پی آئی اے اور اس کے قیمتی اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے۔