کسی بھی قسم کے بیج درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی: وزیر غذائی تحفظ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بیج درآمد کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ ہم قواعد و ضوابط کو سرفہرست رکھیں گے۔ ہمارے قانون کے مطابق کوئی بھی بیج درآمدنہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم انڈسٹری کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔ سویابین پرتکنیکی اور تجارتی طورپر تحقیق جلد از جلد کرکے رپورٹ پیش کر دی جائے۔ لائیو سٹاک اور پولٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہمارا وژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغیوں کی قیمت کم کرنے اور سویابین درآمد کرنے کے حوالے سے آل پاکستان سولونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔