• news

میانوالی: پنشن بک نہ دینے پر نوجوان نے ماں بہن کو قتل کر دیا

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تھانہ پائی خیل کے نواحی علاقہ غنڈی میں مسلح شخص نے حقیقی ماں بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح چھ بجے خان مظفر خان کے بیٹے عصمت اللہ خان نے گھر میں موجود اپنی والدہ مہراں بی بی اور بہن شمیم بی بی زوجہ امجد خان کو فائر مار کر قتل کر دیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ قاتل والدہ مقتولہ میراں بی بی سے پنشن بک مانگتا تھا۔ طیش میں آکر ماں بہن کی زندگی چھین لی۔ نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن