• news

چیئرمین سینٹ کے بھائی کی انٹراکورٹ اپیل‘ وزارت پٹرولیم اور دیگر کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چیئرمین سینٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز تعیناتی سے متعلق عدالتی آبزرویشنز کے خلاف رازق سنجرانی کی انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت پیٹرولیم اور دیگر فریقین کو پری ایڈمشن نوٹسز جاری کرتے ہوئے رازق سنجرانی کی تعیناتی سے متعلق سنگل بنچ کی آبزرویشنز معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت حکم امتناع جاری کرے ورنہ رازق سنجرانی کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، رازق سنجرانی کے خلاف کارروائی ہو گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن