وفاقی وزیر تعلیم سے ترکیہ کے سفیر کہنے پکاشی کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کہنے پکاشی نے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی سے ملاقات کی۔ مدد علی سندھی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی، لسانی اور عوام کے درمیان ایک دوسرے سے محبت کا رشتہ ہے۔ مدد علی سندھی نے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تسلیم کیا اور اس کی تعریف کی۔ مدد علی سندھی نے اساتذہ اور طلبا کے تبادلے کا خیرمقدم کیا، خاص طور پر ہنر مند پیشہ ورانہ تربیت کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔