عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کئے ہیں : ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نےسالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کی سکیورٹی کےلئے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اجتماع کا پہلا سیشن 2نومبر سے5نومبر تک جاری رہے گاجس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے ہر قسم کے میسر ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق 3 ایس پیز،7 ڈی ایس پیز،37 انسپکٹر/ایس ایچ اوز،237 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائےگا۔لاہور پولیس کی طرف سے پنڈال میں 13داخلی راستے مختص کئے گئے جبکہ 25 مقامات پر پیکٹس بھی لگائی جائیں گی۔ والنٹیئرز کے ذریعے شرکاءکے سامان و جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائےگا۔سکیورٹی یقینی بنانے کےلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیر ئیرزکا استعمال کیا جائےگا۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اجتماع کی مانیٹرنگ بھی کی جائےگی۔ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس بھی پنڈال کے گردونواح سمیت اہم شاہراو¿ں پرموثرپٹرولنگ کریں گئیں۔ شرکاءکی رہنمائی کیلئے پنڈال میں 16 مقامات پرپولیس کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔