• news

 مسافرگاڑیوں میں ایل پی جی کی فلنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(خبرنگار)پنجاب بھر میں مسافرگاڑیوں میں ایل پی جی کی فلنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست گزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگرنے موقف اختیار کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈروں میں بلا خوف وخطر ا یل پی جی کی غیر قانونی فلنگ جاری ہے، مسافر گاڑیوں کے گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، گاڑیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف صرف کاغذی کاروائیاں کی جاتی ہیں، گیس سلنڈر والی مسافر ویگنیں اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے، ٹرانسپورٹرز نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر سیٹوں کے عین نیچے نصب کر رکھے ہیں، گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے حادثات میں متعدد طلبہ جاں بحق ہو چکے ہیں، ٹرانسپورٹ اتھارٹی مسافر ویگنوں اور گاڑیوں میں ناقص گیس سلنڈروں کا استعمال نہیں روک سکی، محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز کے غیر قانونی اقدامات کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، ٹرانسپورٹرز کرایہ پٹرول کے استعمال کا وصول جبکہ گیس کا استعمال کر کے بھاری منافع کماتے ہیں، وہیکلز کو کلیئرنس دینے والے اداروں کی کارکردگی صفر ہے، استدعا ہے کہ عدالت مسافر ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کا حکم دے ،عدالت غیر معیاری سلنڈروں کی گاڑیوں میں تنصیب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن