کروڑوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اصل مالکان کے سپرد
لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈ کرائم کرائم یونٹ نے ملزمان سے برآمد ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال اصل مالکان کے سپرد کر دیا۔ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے سول لائن کے علاقہ میں اغوا ہونے والے بزنس مین بلال حشمت کو بازیاب کروا کر تاوان کی رقم 1 کروڑ 68 لاکھ روپے اورسلام پورہ کے علاقہ میں گھر میں ہونے والی نقب زنی کی واردات کے 1کروڑ 20لاکھ ملزمان سے برآمد کرکے مدعی فاروق گجر کے سپرد کر دئیے ہیں۔