حسن جاوید بھٹی نے بطور ایس پی ہیڈکوارٹرز عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور(نامہ نگار) ایس پی حسن جاوید بھٹی نے بطور ایس پی ہیڈکوارٹرز عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ اس موقع ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز و دیگر افسران نے ایس پی حسن جاوید بھٹی کا استقبال کیا۔ اہلکاروں کے چاک چوبند دستے نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو سلامی پیش کی۔