سٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاسی حد عبور کر گیا
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا اورمارکیٹ52ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی عبور کر گئی۔ 100انڈیکس400پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں57ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور61.18فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ٹیلی کام ،ریفائنری ،توانائی ،آئل اینڈ گیس اوربینکنگ سیکٹرز میں خریداری کا رجحاب غالب دیکھا گیا جس سے مارکیٹ بلندی کی نئی حدیں عبور کر گئی۔ 100 انڈیکس 422.37پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 51920.27پوائنٹس سے بڑھ کر52342.64پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 121.87 پوائنٹس کے اضافے سے 30 انڈیکس 17782.12 پوائنٹس سے بڑھ کر 17903.98 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 34558.22پوائنٹس سے بڑھ کر34819.38پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 57 ارب 53 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار 367 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب 51 ارب 77 کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 478 روپے سے بڑھ کر76 کھرب 9 ارب 30 کروڑ 85 لاکھ 53 ہزار 845 روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 16ارب روپے مالیت کے 52کروڑ64لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو15ارب روپے مالیت کے45کروڑ 53لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 353کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،119میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔