• news

روانڈا کی سینٹ کے صدرکی قیادت میں ایک وفد کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) جمہوریہ روانڈا کی سینٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان کے ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزیدبہتر بنانے کے امور پر تاجر برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ روانڈا کی خارجہ امور کی کمیٹی کی چیئرپرسن سنیٹر ر مرنگوا ندنگیزا حدیدجا ہ ، روانڈا کے سفیر جیمز کیمونیو، پاکستان میں روانڈا کے اعزازی قونصل جنرل فاروق اے خواجہ اور دیگر وفد میں شامل تھے۔ سنیٹر ذیشان خانزادہ بھی وفد کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روانڈا کی سینٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر نے کہا کہ روانڈا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر راستے پر گامزن ہیں اور ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور آئی سی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ روانڈا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری روانڈا کا دورہ کر کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے کیونکہ روانڈا کاروبار کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن