• news

فاطمہ فرٹیلائزر کا زرعی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے ماسٹر کارڈ کےساتھ معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کی معروف فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ کمپنی”فاطمہ فرٹیلائزر“ اور ادائیگیوں کے حوالے سے ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”ماسٹر کارڈ“ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے زرعی نظام کو جدید بنانا ہے۔ یہ باہمی اشتراک ہزاروں کھاد ڈیلرز اور کسان برادری کے پورے ملک میں پھیلے نیٹ ورک کے درمیان ادائیگی کے لین دین کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو یقینی بنائے گا۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر اور ماسٹر کارڈزرعی شعبے کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کرخوراک کی فراہمی میں اضافہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن