• news

گندم کےساتھ دیگر زرعی اجناس ،مکئی ، ٹوٹا چاول کی پسائی قابل مذمت:افتخار احمد مٹو 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ بعض فلور ملز کی جانب سے گندم کے ساتھ دیگر زرعی اجناس مکئی اور ٹوٹا چاول کی پسائی کی جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ غیر قانونی عمل کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ محکمہ خوراک اس عمل میں شریک فلور ملز کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے اور اس عمل میں شریک کسی فلور ملز کی حمایت نہیں کریں گے جو انڈسٹری کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو مشن عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک بنیادی غذا کی فراہمی ہے، جس پر ہم کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن