پاکستانی خاتون اتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اتھلیٹکس کے میدان میں ملک کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی خاتون اتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،صاحب اسرا کو ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر اب پابندی کا سامنا کرنا پڑےگا،صاحب اسرا نے ایشین گیمز کی چارسو میٹر ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی،ایشین گیمز سے پہلے پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی عروج کرن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔