• news

مائیکل وان کی ورلڈکپ میں پاکستان بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی پیش گوئی کر دی۔انہوںنے کہا کہ کولکتہ میں بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ہو گا۔ گروپ سٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کےساتھ پہلے، بھارت بھی12 پوائنٹس کےساتھ دوسرے،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس وقت جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کےلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔پاکستان ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کےساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرےگاجبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کےساتھ ناک آو¿ٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن