• news

چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ‘ صحت ٹھیک سلو پوائزنگ کی بات درست نہیں: ڈاکٹر فیصل

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سلو پوائزن دیئے جانے کے دعوﺅں کی تردید کردی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سلو پوائننگ کی بات درست نہیں۔ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن