• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 12 ارب 65 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 49 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ ڈالرزسے گھٹ کر5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی حد پر رہ گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن