بھارتی بحریہ اہلکاروں کو سزائے موت کے باعث قطر سے سفارتی تعلقات میں کشیدہ
دوحہ (این این آئی)ایک قطری کمپنی میں ملازم بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو گزشتہ ہفتے قطر کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزامات میں موت کی سزا سنائی تھی۔ اس پیش رفت نے بھارت اور قطر کے سفارتی تعلقات میں پیچیدہ چیلنجز پیدا کردئیے ہیں۔قطری عدالت کی جانب سے بھارتی بحریہ کے سابق آٹھ افسروں کو موت کی سزا سنائے جانے کے چند دن بعد بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں ان افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ حکومت ان کی رہائی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔جے شنکر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا، حکومت اس کیس کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ میں متاثرہ خاندان کے خدشات اور تکلیف میں پوری طرح شریک ہوں۔