غزہ کے بچوں کا ذکرکر کے آبدیدہ تیونس کی ٹینس سٹار انس جابر کا انعامی رقم مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح تیونس ٹینس سٹار انس جابر نے انعامی رقم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔ تیونس کی سٹارکھلاڑی انس جابر اپنی جیت پت تبصرہ کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرکے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔