• news

آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: نوازشریف

لاہور( آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرچوہدری عبد الرحمان کی ملاقات ، آئندہ انتخابات ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دےگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نواز شریف نے سمندر پار مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے چوہدری عبد الرحمان کی کاوشوں کو سراہا ہے ، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے ، عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کرینگے ، چوہدری عبد الرحمان نے پارٹی قائد کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،جمعرات کو جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے ملاقات کی جس میں آئندہ الیکشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاست سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے ،چوہدری عبد الرحمان نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے،پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تاجر برادی سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں ،پارٹی کے ا قتدارمیں آنے کی صورت میں سمندر پار پاکستانی ملک میں وسیع سرمایہ کاری کرینگے جس کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) مقبول ترین اورسب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، سیاسی رہنماوںو کارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولےت کی خواہاں ہے ،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ تباہ حال ملکی معیشت کو صرف ہم ہی سہارا دے سکتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائی جائے گی ، ماضی کی طرح اس بار بھی عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کردینگے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پارٹی صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،قانونی معاملات ،پارٹی منشور، ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے امیدواروںکے چناﺅ اور آئندہ انتخابات کیلئے بیانیے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاتی امراءرائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ،سلمان شہباز اور دیگر بھی موجود رہے۔شہباز شریف نے نواز شریف سے شریف میڈیکل سٹی میں کرائے گئے طبی معائنے کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر سابقہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں چار نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے جانے والے پارٹی کے خصوصی جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف نے کہا کہ فلسطینیوں کی محبت کو کوئی دل سے نہیں نکال سکتا ،اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن