ورلڈ کپ : بھارت نے سری لنکا کو 302رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دےدی۔ ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ویرات کوہلی اور ش±بمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ گل 193 کے مجموعے پر 92 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196 کے مجموعے پر 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ شریاس ایئر اور کے ایل راہول کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ بنی، راہول 256 کے مجموعے پر 21 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ شریاس ائیر نے پہلے 12 رنز بنانے والے سریا کمار یادیو کے 20 اور رویندرا جدیجہ کےساتھ 60 رنز کی شراکت بنائی۔ ائیر 49ویں اوور میں 82 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ جدیجہ نے 35 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آو¿ٹ ہوئے۔ بھارت نے 8 وکٹوں پر 357 رنز بنائے۔ دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی باﺅلرز سری لنکن بیٹرز پر ٹوٹ پڑے اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 55 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 5، محمد سراج نے3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جسپریت بمرا اور رویندرا جدیجہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ کاسن رجیتھا 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجیلو میتھیوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہیش تھیکشنا 12 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ انکے علاوہ کوئی اور کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔محمد شامی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔