طاہر اشرفی کا آج ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے آج ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا۔ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں پر حملے رکوانا وقت کی ضرورت ہے۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مو¿قف بالکل واضح ہے۔ مسئلہ فلسطین پر پوری امت کی وحدت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام عالم کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔