• news

لاکھوں کی وارداتیں‘ باٹاپور میں ڈاکوﺅں نے خاتون مار ڈالی

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے‘ سائیکلوں‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور دیگرسامان سے محروم کر دیا جبکہ باٹا پور کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 50 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں خاتون عشرت اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر شادی کی تقریب میں جا رہی تھی کہ ڈگراں کلاں میں ڈا کوو¿ں نے دونوں میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش کی اور سڑک سے نیچے دھکا دے دیا۔ خاتون کا سر پتھر پر لگا، وہ شدید زخمی ہو گئی۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں ڈاکوو¿ں نے مصری شاہ میں اکرم سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، شاہدرہ سے ڈاکو اشفاق سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں جمیل سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت میں فیصل سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، بادامی باغ سے تنویر سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، مانگا منڈی میں رزاق سے 3 لاکھ 11 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، اکبری گیٹ کے علاقے میں عمر سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، شیراکوٹ میں امجد سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے برکی، ڈیفنس، گجر پورہ اورلوئرمال کے علاقوں میں سے کاریں جبکہ سندر، مانگا منڈی، اقبال ٹاﺅن، سمن آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا اور نیونارکلی کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن