انڈونیشیا میں زلزلہ ، شدت 6.1ریکارڈ
جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں جمعرات کی صبح 6.1شدت کا زلزلہ آیا ،عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوپانگ میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.1بتائی ہے۔