• news

ہائیکورٹ: مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی فلنگ کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کو فیصلے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں مسافرگاڑیوں میں ایل پی جی کی فلنگ کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس سلطان تنویر نے درخواست گزار شہری شیخ لطیف شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈروں میں بلا خوف وخطر ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ جاری ہے۔ مسافر گاڑیوں کے گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گاڑیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف صرف کاغذی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ گیس سلنڈر والی مسافر ویگنیں اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن