• news

ہائیکورٹ ‘محکمہ تعلیم کے 44ملازمین کو ترقی کا فیصلہ درست‘پنجاب حکومت کی اپیل خارج

لاہور(خبرنگار)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے محکمہ تعلیم کے 44 ملازمین کو ترقی دینے سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی، عدالت نے قرار دیا کہ سروس ٹربیونل نے ایجوکیشن کے 44ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کو درست قرار دیا تھا،پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محکمہ تعلیم کے 44ملازمین کو دی گئی ترقی اس لیے واپس لی گئی کہ قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے، تمام امیدواران کو دوبارہ ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا لیکن وہ ٹیسٹ دینے نہیں آئے، اس کے باوجود سروس ٹربیونل نے ملازمین کی ترقی واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ل، سروس ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے،درخواست گزاران کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اپنایا کہ 44ملازمین کو میرٹ پر ترقی دی،سروس ٹربیونل نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا، حکومتی موقف حقائق کے برعکس ہے، جب ایک بار سرکاری ملازم کو ترقی دیدی جائے تو بلا جواز ترقی واپس نہیں لی جا سکتی لہذا حکومتی اپیل خارج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن