غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے : ہائیکورٹ
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے اقدام کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے متعلق نوٹیفکیشن نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔