زراعت کی ترقی،کسانوں کی خوشحالی کا منصوبہ کو حکومت تبدیل نہیں کر سکے گی: ایس ایم تنویر
فیروز والہ( نامہ نگار )صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے کہا ہے نگران پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کسان کی خوشحالی کیلئے 10 سالہ ایسا منصوبہ لیکر آئی ہے جسے کوئی حکومت تبدیل بھی نہیں کرسکے گی۔ رائسرچ انسیٹیوٹ کالاشاہ کاکو کی سو سالہ تقریب میں خطاب اور چاول کی 2 نئی اقسام سلطان باسمتی اور گولڈن باسمتی متعارف کروانے پر زرعی سائنس دان ڈاکٹر سید سلطان شاہ اور ڈاکٹر محمد اختر کو ایوارڈ دیتے صوبائی وزیر کا کہنا تھا رائس ریسرچ انسیٹیوٹ کالاشاہ کاکو کی خدمات قابل ستائش ہیں۔