ایل ڈی اے کی کارروائی،مختلف علاقوں میں تعمیرات،املاک سربمہر و مسمار
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات، کمرشلایزیشن کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں متعدد غیرقانونی تعمیرات ،کمرشل املاک کو سربمہرو مسمار کر دیا۔ واپڈا ٹاون میں پلاٹ نمبر 72 ڈی لفٹ باکس کو مسمار کر دیا۔منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر پلاٹ نمبر6 ای کو مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر 5،13اور 23 ڈی گلشن مصطفی کو منظور شدہ پلان میں غیرقانونی اضافہ/تبدیلی کر نے پر سیل کردیا۔پلاٹ نمبر 141 گل دامن پر غیرقانونی کمرشل دکانیں سیل کر دیں۔جوہر ٹاﺅن میں پلاٹ نمبر 13 اے ، 15اے ،20اے ،21اے اور23اے پر گاڑیوں کے شو روم سیل کردیئے۔