کسی مزدور کو کم از کم اجرت 32ہزرروپے نہیں مل رہی،سوئی گیس کی قیمت میںاضافہ غریبوں کو زندہ درگورکردیگا:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے سوئی گیس کی قیمت میں 200فیصد اضافہ غریبوں کو زندہ درگور کردے گا۔ ملک کی75فیصد آبادی تو پہلے ہی خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔آمدن میں کمی اور بےروزگاری میں تیزی سے اضافہ اہو رہا ہے۔کسی مزدور کو بھی حکومتی مقرر کردہ کم از کم اجرت 32000روپے نہیں مل رہی۔ لیبرڈیپارٹمنٹ نے صنعتکاروں سے مک مکا کرکے ان کو فری ہینڈ دے دیاہے۔