سٹی ٹریفک پولیس نے 35 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت دیدی
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 35 خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت دی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور لمز نے "خواتین رکشہ پروجیکٹ" کے لیے خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت فراہم کرنے کیلئے شراکت کی۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن مستنصر فیروز نے خواتین کو ٹریفک قوانین، قوانین اور ڈرائیونگ کی مہارتوں کی تربیت کیلئے 4 خواتین افسران پر مشتمل ٹیم تعینات کی ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین کےلئے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع اور محفوظ نقل و حمل کی فراہمی ہے۔سی ٹی او لاہور نے اس عزم کا اعادہ کیا ٹریفک پولیس تمام خواتین رکشہ ڈرائیوروں کو مفت تربیت فراہم کرتی رہے گی ۔