• news

آئی ایم ایف مذاکرات، ایمنسٹی سکیم متعارف نہیں کرائی، انکم ٹیکس ریفنڈز، ادائیگیوں میں کمی جاری، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہو گئے۔ ایف بی آر، پاور اور گیس سیکٹر، نج کاری، ادائیگی کے توازن سمیت ادارے اور وزارت اعداد و شمار کی روشنی میں اپنی کارکردگی بتائیں گے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ اعداو شمار کی روشنی مےں اخراجات اور آمدن کی مدت کو سامنے رکھ کر ان اقدامات کو تعےن کےا جائے گا، جو اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہےں۔ ان اقدامات کا فےصلہ پالےسی نوعےت کی مذاکرات مےں ہو گا، جو 10 نومبر کے بعد شروع ہوں گے۔ مذاکرات مےں آئندہ بجٹ کے خدوحال کے بارے مےں بھی تبادلہ خےالات کےا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اےم اےف کا موقف رہا ہے کہ پاور سےکٹر کی سبسڈےز کو مزےد کم کےا جائے اور پرسنل انکم ٹےکس کی شرحوں کو بڑھانے کے ساتھ اس مےں اگزمپشنز مےں کمی لائی جائے۔ مذاکرت مےں اگر اس بارے مےں اتفاق رائے ہوا تو مالی سال کے دوران مزےد اقدامات کرنا ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی گئی۔ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس میں ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایم کی شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر ایف بی آر کی عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ایف بی آر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں 250 ارب روپے تک محدود کی جانی تھیں، ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب روپے تک محدود کیا گیا۔ بق آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔ ایف بی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد جاری ہے۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایمنسٹی سکیم بھی متعارف نہیں کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن