لاہور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں محمد فیاض بھٹی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی‘ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ فیاض بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیںچل سکتا۔ اس لئے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔