درجہ سوم گھی ‘کوکنگ آئل ‘چاول 20روپے کلو مہنگے
لاہور( کامرس رپورٹر) شہر کی اوپن مارکیٹ میں درجہ سوم گھی ،کوکنگ آئل اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔درجہ سوم گھی کی فی کلو اور آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 350سے بڑھ کر370روپے ہو گئی ہے۔ پرانے چاول کی قیمت بھی 20روپے اضافے سے 350 سے بڑھ کر 370روپے تک جا پہنچی ہے۔